امیگریشن کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کے حوالے سے رازداری کی شکایت

پس منظر

10 فروری 2014 کو، محکمہ امیگریشن اور سرحدی تحفظ (Department of Immigration and Border Protection) (موجودہ محکمہ داخلہ) (محکمہ) نے غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر ایک گرفتاری کی رپورٹ شائع کی تھی جس میں ذاتی معلومات شامل تھیں (ڈیٹا کی خلاف ورزی)۔

رپورٹ میں ان سب 9,258 افراد کی ذاتی معلومات موجود تھیں جو 31 جنوری 2014 کو امیگریشن کی حراست میں تھے۔

30 اگست 2015 کو ان تمام افراد کی ایماء پر آسٹریلیئن انفارمیشن کمشنر کے دفتر (OAIC) ​​میں ایک نمائندہ شکایت درج کروائی گئی تھی جن کی معلومات کو محکمہ نے غلطی سے شائع کیا تھا (کلاس ممبران)۔ شکایت میں درخواست کی گئی تھی کہ محکمہ معافی مانگے اور اس کی تلافی کرے۔

9 فروری 2018 کو اصل نمائندہ شکایت کے وکیل نے OAIC کو بتایا کہ ان کے مؤکل کا انتقال ہو گیا ہے۔ 10 اکتوبر 2018 کو کمشنر نے رازداری ایکٹ 1988 (کامن ویلتھ) (رازداری ایکٹ) کے سیکشن 38B(1)  کے تحت اصل نمائندہ مدعی کو ایک اور کلاس ممبر (نمائندہ مدعی) کے ساتھ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلیٹر اینڈ گورڈن (Slater and Gordon) نمائندہ مدعی کی جانب سے کام کرے گی۔ سلیٹر اینڈ گورڈن کے بارے میں معلومات ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

24 جنوری 2018 کو کمشنر نے نوٹس (نوٹس) دیا تھا کہ اگر کلاس ممبران کو لگتا ہے کہ ڈیٹا کی خلاف ورزی کے نتیجے میں انہیں نقصان یا ضرر واقع ہوا ہے اور وہ اس نقصان یا ضرر کے لیے معاوضے کی ممکنہ وصولی کا موقع چاہتے ہیں تو انہیں OAIC کو 19 اپریل 2018 کو شام 4:00 بجے تک اپنے نقصان یا ضرر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت تھی۔

نوٹس کا جواب دینے کی آخری تاریخ میں 19 اکتوبر 2018 تک توسیع کی گئی تھی۔ OAIC نے چند کلاس ممبران کو آخری تاریخ میں مزید توسیع دی اور 22 اپریل 2019 کو اندراجات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

فیصلہ

11 جنوری 2021 کو کمشنر نے رازداری ایکٹ (فیصلہ) کے سیکشن 52 کے تحت ایک فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں پتہ چلا کہ:

  • ڈیٹا کی خلاف ورزی کے نتیجے میں محکمہ ایسے طرز عمل میں ملوث ہوا جس سے انفرادی رازداری کی خلاف ورزی ہوئی؛ اور
  • کلاس ممبران جنہوں نے نوٹس (شریک کلاس ممبران) کا جواب جمع کروایا اور/ یا نقصان یا ضرر کا ثبوت فراہم کیا ان کو کمشنر کے طے کردہ طریقے کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

کمشنر نے طے کیا کہ شریک کلاس ممبران کو مندرجہ ذیل جدول (جدول 1) میں درج نقصان یا ضرر کی اقسام کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔

جدول 1

کلاس ممبران کے برداشت کیے جانے والے نقصان یا ضرر کے زمروں اور معاوضے کی سطح کی نشاندہی کا جدول

غیر معاشی نقصان کا زمرہ

+ معاشی نقصان

(کیس کے مطابق تخمینہ)

0

فرد نے کوئی ایسا اندراج اور/یا ثبوت فراہم نہیں کیا جو ڈیٹا کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان یا ضرر کی توثیق کرے

 

1

عمومی پریشانی، بے چینی، خدشات یا شرمندگی جو ڈیٹا کی خلاف ورزی سے ہوئے

 

2

درمیانی پریشانی، خوف، درد اور تکلیف، افسردگی یا تذلیل جو ڈیٹا کی خلاف ورزی سے ہوئے، جو معمولی جسمانی علامات کا باعث بن سکتے ہیں، جیسا کہ نیند میں کمی یا سردرد، اور کسی طبی ماہر سے مشاورت کا باعث بن سکتے ہیں

 

3

نمایاں یا طویل پریشانی، خوف، درد اور تکلیف، افسردگی یا تذلیل، جو ڈیٹا کی خلاف ورزی سے ہوئے، جو نفسیاتی یا دیگر نقصان کی وجہ بن سکتے ہیں، اور کسی عمومی ماہر کے تشخیص کردہ طریقہ علاج کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں

 

4

ڈیٹا کی خلاف ورزی کے نتیجے میں دماغی عارضہ لاحق ہونا یا اس میں اضافہ، جو علاج کے لیے کسی دماغی طبی ماہر سے رجوع کرنے کا باعث بن سکتا ہے

 

5

ڈیٹا کی خلاف ورزی سے شدید نقصان یا عارضہ

 

غیر معاشی نقصان کے زمرے

زمرہ 0: $0

زمرہ 1: $500 - $4000

زمرہ 2: $4001 - $8000

زمرہ 3: $8001 - $12000

زمرہ 4: $12001 - $20000

زمرہ 5: > $20,000

جدول 1 کو غیر معاشی نقصان کے معاوضے کے تخمینے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد معاشی نقصان کے زرتلافی کے تخمینے میں مدد نہیں ہے۔ معاشی نقصان ان شریک کلاس ممبران کو ادا کیا جائے گا جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ڈیٹا کی خلاف ورزی سے معاشی نقصان ہوا ہے اور اس نقصان کی توثیق کے طور پر کوئی ثبوت پیش کیا ہے۔ معاشی نقصان کا تعین انفرادی کیس کی بنیاد پر ہو گا۔

فیصلہ ایک طریقہ کار طے کرتا ہے جو محکمہ ڈیٹا کی خلاف ورزی کے نتیجے میں شریک کلاس ممبران کو ہونے والے نقصان یا ضرر کے دعووں کے تعین اور معاوضے کا حتمی فیصلہ کرتے وقت اختیار کرے گا۔

خلاصہ کے طور پر طریقہ کار میں درج ذیل شامل ہیں:

  • محکمہ ہر شریک کلاس ممبر کی جانب سے فراہم کردہ جواب اور/یا نقصان یا ضرر کے ثبوت کی بنیاد پر، اور کلاس ممبران کے دعووں کی عکاسی اور غیر معاشی نقصان کے حساب کے لیے تیار کردہ زمروں کے جدول کے مطابق ان کے لیے معاوضے کی رقم تفویض کرے گا
  • محکمہ شریک کلاس ممبر یا ان کے نمائندے کو معاوضے کی تجویز کردہ رقم اور متعلقہ ثبوت کا تعین کر کے بتائے گا اور معاوضے کی رقم پر ان سے مفاہمت کرے گا
  • جہاں محکمہ اور کلاس ممبر معاوضے کی رقم پر متفق نہیں ہوں گے، تو محکمہ معاوضے کی رقم کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے، اور معاوضے کی دوبارہ تشخیص کردہ رقم پر شریک کلاس ممبر یا ان کے نمائندے سے مفاہمت کر سکتا ہے
  • اس حد تک کہ فریقین جدول میں اس زمرے پر متفق نہیں ہوتے جو شریک کلاس ممبر کو دوبارہ جائزے کے بعد تفویض کیا گیا ہے، اور ہر فریق کی جانب سے مختلف تناظر کا ثبوت فراہم کیا جاتا ہے، تو مزید جوابات ماہرانہ جائزے سے حاصل کیے جائیں گے، ماسوائے جب شریک کلاس ممبر نے جواب دہندہ کے جائزے کا جائزہ موصول ہونے کے بعد 28 دن کے اندر، یا دوبارہ جائزہ موصول ہونے کے بعد 28 دن کے اندر جواب نہ دیا ہو (جو بھی صورت ہو)۔ محکمہ ابتدائی جائزے کے بعد کسی بھی وقت معاملے کے حوالے سے ماہرانہ تعین کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔

کمشنر کسی ایسے دعوے کے لیے واجب الادا معاوضے کی رقم کا فیصلہ کرے گا جو عمل کے مکمل ہونے پر غیر تصفیہ شدہ رہتی ہے۔

کمشنر کو پتہ چلا کہ وہ کلاس ممبران جنہوں نے مقررہ تاریخ سے قبل OAIC کو اپنا جواب اور/یا ثبوت فراہم نہیں کیے، اور جو دستبردار نہیں ہوئے، وہ یہ توثیق فراہم نہیں کر سکے کہ انہیں ان کی رازداری میں مداخلت سے نقصان یا ضرر واقع ہوا ہے، اور فیصلہ کیا کہ ان افراد کے حوالے سے کوئی مزید کارروائی کرنا نامناسب ہو گا۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میں اس حوالے سے غیر یقینی ہوں کہ فیصلہ مجھ پر لاگو ہوتا ہے یا نہیں

اگر آپ 31 جنوری 2014 کی درمیانی رات کو سرزمین آسٹریلیا یا جزیرہ کرسمس پر امیگریشن کی حراست میں تھے، اور نمائندہ شکایت کا حصہ بننے سے باہر رہنے کا انتخاب نہیں کیا تو فیصلہ آپ پر 'کلاس ممبر' کی حیثیت سے لاگو ہوتا ہے۔

کلاس ممبران میں 5,867 افراد شامل ہیں جو امیگریشن کے حراستی مراکز اور حراست کے متبادل مقامات پر تھے (سرزمین پر امیگریشن کی حراست میں 3,967 افراد اور جزیرہ کرسمس پر امیگریشن کی حراست میں 1,900 افراد سمیت)، نیز 31 جنوری 2014 کی وسط شب کو رہائشی تعین کے تحت رہنے والے 3,391 افراد۔

کیا تمام کلاس ممبران کو معاوضہ دیا جائے گا؟

نہیں۔

وہ کلاس ممبران جنہوں نے نوٹس کے جواب میں گزارشات جمع کروائیں اور/یا ثبوت مہیا کیے، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ڈیٹا کی خلاف ورزی کے باعث کلاس ممبر کو نقصان یا ضرر پہنچا ہے، انہیں کمشنر کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

وہ کلاس ممبران جنہوں نے آخری تاریخ سے قبل OAIC کو کسی نقصان یا ضرر کا ثبوت پیش نہیں کیا اور جو دستبردار نہیں ہوئے، وہ یہ توثیق نہیں کر سکے کہ ان کی رازداری میں مداخلت کے نتیجے میں انہیں نقصان یا ضرر ہوا ہے۔ اس لیے انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔

مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ مجھے معاوضہ ادا کیا جائے گا یا نہیں؟

وہ کلاس ممبران جنہوں نے نوٹس کے جواب میں گزارشات جمع کروائیں اور/یا ثبوت مہیا کیے، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ڈیٹا کی خلاف ورزی کے باعث کلاس ممبر کو نقصان یا ضرر پہنچا ہے، انہیں کمشنر کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اگر آپ ان شریک کلاس ممبران میں شامل ہیں تو محکمہ آپ کو اپنے دعوے کے جائزے کے بارے میں تحریری طور پر بتائے گا، اور آپ کو اپنا جائزہ قبول یا مسترد کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اگر آپ غیر یقینی ہیں کہ آیا آپ کلاس ممبران میں سے ہیں جنہیں کمشنر کے طے کردہ طریقہ کار میں معاوضہ ادا کرنا ہے تو آپ OAIC سے enquiries@oaic.gov.au پر ای میل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

آئندہ مراحل کیا ہیں؟

اگر آپ شریک کلاس ممبران میں سے ہیں، تو اگلے مرحلے میں محکمہ آپ کو درج ذیل بتانے کے لیے لکھے گا:

  • جدول 1 کے حوالے سے اس نقصان یا ضرر کے زمرے کا جائزہ جس کے تحت آپ کا کلیم آتا ہے
  • آپ کو غیر معاشی نقصان اور/یا معاشی نقصان کے لیے واجب الادا معاوضے کی رقم کا اپنا جائزہ
  • جائزے کے لیے اس کی وجوہات، اور
  • محکمہ کے جائزے کے ساتھ آپ کے اتفاق یا عدم اتفاق کی نشاندہی کرنے کے لیے آپ کی جانب سے ایک مکمل کیا جانے والا فارم۔

محکمے کا جائزہ موصول ہونے کے بعد آپ کے پاس جواب دینے کے 28 دن ہوں گے۔ اگر آپ کو جائزے پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہو تو براہ کرم محکمہ سے وقت میں توسیع کے لیے درخواست کریں۔

اگر میں محکمہ کے جائزے سے متفق ہوں تو کیا ہو گا؟

اگر آپ اپنے کلیم کے معاوضے کے حوالے سے محکمہ کے جائزے سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ جائزے کے ساتھ محکمہ کے آپ کو فراہم کردہ جوابی فارم پُر کر سکتے ہیں۔ جوابی فارم میں آپ کو محکمہ کو بتانا چاہئے کہ آپ اس جائزے سے اتفاق کرتے ہیں اور اس صورت میں محکمہ آپ کو معقول مدت میں آپ کے نامزد کردہ بینک اکاؤنٹ میں معاوضے کی متفقہ رقم ادا کرے گا۔ عام طور پر یہ معاہدہ طے پانے کے 14 دن کے اندر ہو جائے گا، تاہم یہ میڈیکیئر کی جانب سے کسی بھی زرتلافی کی ذمہ داریوں کی تصدیق سے مشروط ہو گا۔

زرتلافی اور اطلاع کی ذمہ داریاں مخصوص پیشہ ورانہ خدمات کے سلسلے میں پیدا ہوتی ہیں جو آپ کو مہیا کی گئی ہیں لیکن ان کی ادائیگی میڈیکیئر نے کی ہے۔ ذیل میں مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ معاوضے کی ادائیگی آپ کو موصول ہونے والی کسی سینٹر لنک (Centrelink) ادائیگیوں پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

محکمہ کا جائزہ موصول ہونے کے 28 دن کے اندر آپ کو جوابی فارم محکمہ کو واپس بھیجنا ہو گا۔

اگر میں محکمہ کے جائزے سے غیر متفق ہوں تو کیا ہو گا؟

اگر آپ اپنے کلیم کے معاوضے کے جائزے سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ جوابی فارم پُر کرنا چاہئے تا کہ اسے مسترد کرنے کی نشاندہی کر سکیں۔ محکمہ کا جائزہ موصول ہونے کے 28 دن کے اندر آپ کو جوابی فارم محکمہ کو واپس بھیجنا ہو گا۔

زیادہ تر صورتوں میں، محکمہ معاوضے کے لیے آپ کے کلیم کا دوبارہ جائزہ لے گا اور اپنے دوبارہ جائزے کو قبول یا مسترد کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ بعض صورتوں میں، محکمہ دوبارہ جائزے کے حوالے سے آپ کے کلیم کے ماہرانہ جائزے کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔ محکمہ کا دوبارہ جائزہ موصول ہونے کے بعد اسے قبول یا مسترد کرنے کے لیے آپ کے پاس مزید 28 دن ہوں گے۔ دوبارہ، اگر آپ کو دوبارہ جائزے پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہو تو براہ کرم محکمہ سے وقت میں توسیع کے لیے درخواست کریں۔

اگر آپ محکمہ کی تشخیص نو کو اس بنیاد پر مسترد کرتے ہیں کہ آپ کو جس جدول میں تفویض کیا گیا ہے آپ اس زمرے سے متفق نہیں ہیں، اور ہر فریق مختلف تناظر کے لیے کچھ ثبوت پیش کرتا ہے، تو مزید گزارشات ماہرانہ تشخیص کے ذریعہ حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بعض صورتوں میں، محکمہ اس کی بجائے تشخیص نو کے حوالے سے آپ کے دعوے کے ماہرانہ جائزے کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔

اگر میں محکمہ کی تشخیص یا تشخیص نو کا جواب نہیں دیتا / دیتی تو کیا ہو گا؟

وقت میں کسی بھی قسم کی توسیع دینے سے مشروط، اگر آپ تشخیص موصول ہونے کے بعد 28 دن کے اندر محکمہ کی تشخیص کا جواب دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں، یا آپ تشخیص نو موصول ہونے کے بعد 28 دن کے اندر محکمہ کی تشخیص نو (اگر ہو) کا جواب دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں، محکمہ OAIC کو بتائے گا کہ آپ نے جواب نہیں دیا، اور کمشنر آپ کے کلیم کے معاوضے کی رقم کا اعلان کرنے کے لیے پیش رفت کرے گا۔

ماہرانہ تشخیص کیا ہوتی ہے؟

ماہرانہ تشخیص میں ایک خودمختار فریق ثالث ماہر تشخیص کرتا ہے۔ فریقین کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر ماہر اپنی مہارت اور معلومات استعمال کرتے ہوئے تشخیص کرتا ہے۔

ماہر (ماہرین) کو کیسے منتخب کیا جائے گا؟

ماہر (ماہرین) خودمختار ہوں گے اور مقررہ کام کو انجام دینے کے لیے اہلیت اور تجربہ رکھیں گے، جیسا کہ OAIC طے کرے گا۔

ماہر (ماہرین) کو محکمہ اور سلیٹر اور گورڈن (اجتماعی طور پر فریقین) دونوں منتخب کریں گے۔ جب فریقین ماہر (ماہرین) کے بارے میں فیصلہ کر لیں گے تو فریقین کمشنر کی منظوری کے لیے OAIC کو ماہر (ماہرین) کے نام، ان کے پس منظر کی تفصیلات، اہلیت اور تجربہ کے بارے میں بتائیں گے اور ان کے موزوں ہونے کے حوالے سے ایک مختصر وضاحت پیش کریں گے۔

ماہر اپنی تشخیص کیسے انجام دیں گے؟

ماہر معاشی اور غیر معاشی نقصان کے لیے طے کردہ ان معیاروں کے مطابق اپنی تجاویز پیش کریں گے، جو کہ یہاں کمشنر کے فیصلے میں موجود ہیں۔

ماہر شریک کلاس ممبر کے کلیم کردہ معاشی اور/یا غیر معاشی نقصان کے لیے ایک نقصان کی رقم تفویض کریں گے۔ غیر معاشی نقصان کے لیے نقصان کی رقم مذکورہ بالا جدول 1 کے تحت ماہر کی جانب سے تفویض کی جائے گی۔

جدول 1 کو غیر معاشی نقصان کے معاوضے کے تخمینے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد معاشی نقصان کے زرتلافی کے تخمینے میں مدد نہیں ہے۔ معاشی نقصان کا تعین انفرادی کیس کی بنیاد پر ہو گا۔

ماہرانہ تشخیصی عمل کو کاغذوں پر انجام دیا جائے گا۔ ماہر شریک کلاس ممبر کو ذیل کی بنیاد پر رقم دینے کے لیے ایک جائزہ انجام دے گا:

  • شریک کلاس ممبر کے جوابات اور/یا نقصان یا ضرر کا ثبوت نوٹس میں مقررہ آخری تاریخ سے قبل OAIC کو فراہم کرنے ہوں گے
  • محکمہ کا جائزہ اور وجوہات
  • محکمہ کا جائزہ نو (اگر ہو) اور وجوہات
  • شریک کلاس ممبر کے جوابی فارم میں درج معلومات۔

ماہر وجوہات کے ساتھ اپنی تجاویز براہ راست OAIC کو فراہم کرے گا اور فریقین کو نقول بھجوائے گا۔

کیا ماہر کے فیصلہ کرنے سے قبل مجھے انہیں مزید گزارشات یا شواہد فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا؟

نہیں۔

فریقین کے پاس ماہر کو مزید گزارشات یا شواہد فراہم کرنے کا موقع نہیں ہو گا، خواہ زبانی یا تحریری طور پر۔

کیا فریقین ماہر کے جائزے کے پابند ہوں گے؟

نہیں۔

جائزہ صرف تجویز کے طور پر اثرانداز ہو گا اور فریقین اس کے پابند نہیں ہوں گے۔

کیا مجھے ماہر کا جائزہ قبول یا مسترد کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا؟

ہاں۔

ماہر کے جائزے کے جواب میں جوابات یا شواہد فراہم کرنے کا کوئی حق دستیاب نہیں ہو گا۔ تاہم، آپ کے پاس ماہر کا جائزہ قبول یا مسترد کرنے کا موقع ہو گا۔

اگر میں ماہر کے جائزے سے متفق ہوں تو کیا ہو گا؟

اگر آپ ماہر کے جائزے سے متفق ہیں تو آپ کو محکمہ کو بتانا چاہیے کہ آپ متفق ہیں۔ اگر محکمہ بھی جائزے سے متفق ہوتا ہے تو محکمہ آپ کو مناسب مدت میں معاوضے کی متفقہ رقم ادا کرے گا۔ عام طور پر یہ معاہدہ طے پانے کے 14 دن کے اندر ہو جائے گا، تاہم یہ میڈیکیئر کی جانب سے کسی بھی زرتلافی کی ذمہ داریوں کی تصدیق سے مشروط ہو گا۔

زرتلافی اور اطلاع کی ذمہ داریاں مخصوص پیشہ ورانہ خدمات کے سلسلے میں پیدا ہوتی ہیں جو آپ کو مہیا کی گئی ہیں لیکن ان کی ادائیگی میڈیکیئر نے کی ہے۔ ذیل میں مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اگر محکمہ یا میں ماہر کے جائزے سے غیر متفق ہوں تو کیا ہو گا؟

اگر آپ اپنے کلیم کے لیے ماہر کے جائزے سے غیر متفق ہوتے ہیں تو آپ کو کمشنر کو بتانا چاہیے کہ آپ غیر متفق ہیں۔ بطور متبادل، محکمہ آپ کے کلیم کے حوالے سے ماہر کے جائزے سے غیر متفق ہو سکتا ہے۔ ان دونوں صورتوں میں، کمشنر آپ کے کلیم کے معاوضے کی رقم کا تعین کرے گا۔ یہ حتیٰ الامکان جلد از جلد ہو گا، لیکن تعین کی تاریخ سے 12 ماہ سے زیادہ اس میں نہیں لگے گا۔

فیصلے کے بعد، محکمہ آپ کو مناسب مدت میں کمشنر کی طے کردہ معاوضے کی رقم ادا کرے گا۔ عام طور پر یہ فیصلے کے بارے میں مطلع کیے جانے کے 14 دن کے اندر ہو جائے گا، تاہم یہ میڈیکیئر کی جانب سے کسی بھی زرتلافی کی ذمہ داریوں کی تصدیق سے مشروط ہو گا۔

نمائندہ مدعی کا کردار کیا ہے؟

نمائندہ مدعی نے کلاس ممبران کی جانب سے OAIC کو رازداری کی شکایت کی اور کلاس ممبران کے مفادات کی نمائندگی کی۔ سلیٹر اینڈ گورڈن (Slater and Gordon) نمائندہ مدعی کی جانب سے کام کرے گی۔

اگرچہ نمائندہ مدعی عمومی طور پر کلاس ممبران کے دعووں کا نظم کرنے کے عمل میں شرکت کی ہے اور اس کا نظم کرتا رہے گا، جیسا کہ محکمہ کے ساتھ ماہر (ماہرین) منتخب کرنا اور شریک کلاس ممبران کے ساتھ مراسلت کے ٹیمپلیٹ کو حتمی شکل میں مدد دینا، تاہم نمائندہ مدعی کا انفرادی کلیم حل کرنے میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

محکمہ کا کیا کردار ہے؟

محکمہ کا کردار یہ ہے کہ:

  • تعین کرنا کہ مذکورہ بالا جدول 1 میں نقصان یا ضرر کس زمرے کے تحت آتا ہے
  • کلیم کے حوالے سے واجب الادا معاوضے کی رقم تجویز کرنا
  • ہر شریک کلاس ممبر کے ساتھ معاوضے کی رقم پر مفاہمت کا حصول
  • اگر محکمہ چاہے تو کسی متنازعہ کلیم کا جائزہ نو انجام دینا
  • نمائندہ مدعی کے ساتھ ماہر (ماہرین) کا انتخاب کرنا اور ماہر (ماہرین) کو کمشنر کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرنا
  • ایسی صورتحال میں کلاس ممبر کے ساتھ ماہرانہ جائزے میں شامل ہونا
  • غیر حل شدہ رہنے والے کلیمز کے متعلق OAIC کو بتانا

کمشنر کا کیا کردار ہے؟

کمشنر عمل کی نگرانی کرے گا اور عمل کے اختتام پر حل نہ ہونے والے کسی بھی کلیم کے لئے معاوضے کی ادائیگی کی رقم کا تعین کرے گا۔

عمل کی نگرانی کے دوران، کمشنر اس طرح کی مزید ہدایات (اگر ہوں) دے سکتا ہے جیسا کہ اس کے مطابق اس طریقہ کار کے لیے موزوں ہوں جس میں شریک کلاس ممبر کو فیصلے کے تحت ادائیگی کی رقم کے لیے اپنی اہلیت ثابت کرنی ہو، یا وہ طریقہ کار جو ادائیگی کے لیے شریک کلاس ممبر کی اہلیت کے متعلق تنازعہ کا فیصلہ کرتا ہو۔

گزشتہ میڈیکیئر فوائد کی رسید معاوضے کی ادائیگی پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے؟

زرتلافی اور اطلاع کی ذمہ داریاں مخصوص پیشہ ورانہ خدمات کے سلسلے میں پیدا ہوتی ہیں جو آپ کو مہیا کی گئی ہیں، لیکن ان کی ادائیگی میڈیکیئر نے کی ہے۔

اگر ڈیٹا کی خلاف ورزی کے نتیجے میں آپ کو ادا کی جانے والی رقم $5,000 سے زیادہ ہے، اور آپ میڈیکیئر کارڈ رکھتے ہیں، تو آپ کو کوئی بھی معاوضہ ادا کیے جانے سے قبل میڈیکیئر سے گزشتہ فوائد کے نوٹس کی درخواست کرنی ہو گی۔ گزشتہ فوائد کے نوٹس کی درخواست کرنے میں پہلا قدم میڈیکیئر سرگزشت کے بیان کی درخواست کرنا ہے۔ آپ درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کر کے میڈیکیئر سرگزشت کے بیان کی درخواست کر سکتے ہیں: https://www.servicesaustralia.gov.au/individuals/forms/mo026.

کیا کسی معاوضے کی ادائیگی میری سینٹرلنک ادائیگیوں کو متاثر کرے گی؟

آپ کو کسی معاوضے کی ادائیگی آپ کو موصول ہونے والی کسی سینٹرلنک ادائیگیوں پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو سینٹرلنک ادائیگیاں موصول ہو رہی ہیں، تو اپنے ذاتی حالات پر کسی اثر پر تبادلہ خیال کے لیے آپ کو چاہیے کہ سینٹرلنک کو 1800 777 653 یا 131 202 (متعدد زبانوں کی فون سروس) پر کال کریں۔

میں مفت مدد کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

اگر آپ وکٹوریا میں رہتے ہیں:

Refugee Legal

ای میل: refugeelegal@refugeelegal.org.au

فون: 0100 9413 (03)

بدھ یا جمعہ

10am تا 2pm

Asylum Seeker Resource Centre

ای میل: legal_triage@asrc.org.au

فون: 9827 9274 (03)

پیر یا جمعرات

2pm تا 4pm

یا

اگر آپ نیو ساؤتھ ویلز یا آسٹریلوی دارالخلافہ کے علاقے یا کوئنز لینڈ میں حراست میں رہتے ہیں:

Refugee Advice & Casework Service (Aust) Inc.

ای میل: admin@racs.org.au

فون: 7227 8355 (02)

اگر آپ جنوبی آسٹریلیا یا تسمانیہ میں رہتے ہیں:

Refugee Legal

ای میل: refugeelegal@refugeelegal.org.au

فون: 0100 9413 (03)

بدھ یا جمعہ

10am تا 2pm

اگر آپ شمالی علاقے میں رہتے ہیں:

Refugee Legal

ای میل: refugeelegal@refugeelegal.org.au

فون: 0100 9413 (03)

بدھ یا جمعہ

10am تا 2pm

یا

Refugee Advice & Casework Service (Aust) Inc.

ای میل: admin@racs.org.au

فون: 7227 8355 (02)

اگر آپ مغربی آسٹریلیا میں رہتے ہیں:

Refugee Legal

ای میل: refugeelegal@refugeelegal.org.au

فون: 0100 9413 (03)

بدھ یا جمعہ

10am تا 2pm

Circle Green Community Legal

ای میل: migration@circlegreen.org.au

فون: (08) 6148 3636

روبرو:

بروز منگل 2-5pm کے دوران بمقام

Asylum Seeker Hub

Riverview Church

1 Thorogood Street

Burswood WA 6100

یا

اگر آپ آسٹریلیا میں حراست میں ہیں:

Asylum Seeker Resource Centre

ای میل: legal_triage@asrc.org.au

فون: 9827 9274 (03)

پیر یا جمعرات

2pm تا 4pm

اگر آپ کوئنز لینڈ میں رہتے ہیں یا مذکورہ بالا تنظیمیں آپ کے سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہوتی ہیں آپ ذیل سے رابطہ کر سکتے ہیں؛

Slater and Gordon Lawyers

ای میل: databreach@slatergordon.com.au

فون: 8658 9602 (03)

مزید معلومات

اگر اس معاملے کے حوالے سے آپ کو کوئی مزید استفسار ہوں، تو آپ OAIC سے بذریعہ ای میل enquiries@oaic.gov.au پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو OAIC سے انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں مدد درکار ہو تو براہ کرم ٹرانسلیشن اور انٹرپریٹنگ سروس کو 450 131 پر کال کریں اور پھر 992 363 1300 پر بات کرنے کا پوچھیں۔ فی الحال، OAIC منگل، بدھ اور جمعرات کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک ٹیلی فون پر استفسار قبول کرتا ہے۔

ترجمہ میں مفت مدد

محکمہ ذیل میں درج 20 میں سے ایک زبانوں میں اپنی تمام تر مراسلت کا ترجمہ کرنے کا انتظام کرتا ہے۔ اگر آپ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں مراسلت موصول کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے محکمہ عمل کی ابتداء میں رابطہ کرے گا۔

محکمہ آپ کی جانب سے اسے ذیل میں درج زبانوں میں فراہم کردہ معلومات کو بھی انگریزی میں ترجمہ کرنے کا انتظام کرے گا۔

محکمہ ان ترجمہ کی خدمات کے اخراجات برداشت کرے گا۔